پی سی بی کا ویمن سپر لیگ کو پی ایس ایل سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 15 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی ویمن سپر لیگ کے لیے اس سال ستمبر کی ونڈو مختص کر دی ہے، ویمن سپر لیگ کو پی ایس ایل سے علیحدہ ایونٹ کے طور پر منعقد کیا جائے گا۔

نجم سیٹھی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ویمن کرکٹ لیگ کو پی ایس ایل کا سائیڈ لائن ایونٹ بنانے کی بجائے باضابطہ الگ ایونٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویمن کرکٹ لیگ کا پہلا ایونٹ اس سال ستمبر میں ہو گا، ویمن لیگ میں 5 فرنچائز ٹیمیں ہوں گی اور فرنچائز حقوق کے لیے علیحدہ بڈنگ کی جائیں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کو پہلے ہی دنیا بھر سے خواتین کرکٹرز سے شرکت کے لیے اظہار دلچسپی موصول ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رمیز راجا کی سربراہی میں پی سی بی کا ارادہ تھا کہ ویمن لیگ کو پی ایس ایل کے سائیڈ لائنز پر کرایا جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن لیگ کے لیے ملالہ فاؤنڈیشن سمیت اقوان متحدہ سے وابستہ خواتین کی دیگر عالمی تنظیموں کو بھی آن بورڈ رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم