پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے کے بعد 275900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1372 روپے اضافے کے بعد 236540 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216828 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 16 ڈالر اضافے کے بعد 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔