ڈی چوک پر ہلاکتوں کا مقدمہ وزیر داخلہ اور آ ئی جی پولیس کیخلاف درج کیا جائے، محمود خان اچکزئی

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے دارالحکومت کے ڈی چوک پر ہلاکتوں کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ہلاکتوں کا مقدمہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی پولیس اسلام آباد کے خلاف درج ہونا چاہیے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات کے نتائج تبدل کرکے عوامی مینڈیٹ چھینا گیا، جس کے بعد پارلیمنٹ میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

’ایک ایک ووٹ 70 کروڑ روپے میں خریدا گیا، اس بحرانی صورتحال کیخلاف پر امن احتجاج کو روکا گیا اور پرامن احتجاج کرنے والے ہزاروں کارکنوں کو ڈی چوک پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔‘

رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو سروں پر گولیاں ماری گئی ہیں، آئین کی حکمرانی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، ہماری داخلہ و خارجہ پالیسیاں آزاد ہونی چاہییں، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو بحران سے نکلنا ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ راڑاشیم اور ہرنائی میں معصوم لوگوں کو قتل گیا مگر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، جو ریاست عوام کو امن نہیں دے سکتی اسے حکمرانی کا حق نہیں۔ ’یہ دو نمبر حکومت ہے جس کو نہیں مانتے۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے ڈی چوک پر ہلاکتوں کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ہلاکتوں کا مقدمہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی پولیس اسلام آباد کے خلاف درج ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت پر رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ہم فسطائیت قبول نہیں کریں گے اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو عوام کھڑے ہوجائیں گے، ایسے میں ملک ٹوٹ سکتا ہے۔

محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت امن دے یا ہماری جان چھوڑ دے، ووٹ خریدنے کے لیے کروڑوں روپے ہیں مگر غریبوں کو دینے کےلیے کچھ نہیں، اگر کسی کو پاکستان عزیز ہے تو وہ توبہ کرے۔ ’بحران آنے پر غریب لوگ ملک کو بچائیں گے، لوٹنے والے نہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں