خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بازگشت، صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد مارچ ، ڈی چوک دھرنا اور حکومتی کارروائی کے بعد خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی خبریں بازگشت کرنے لگیں تو اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس رات 9 بجے طلب کر لیا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق اسپیکر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس رات 9 بجے طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے؟

اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ تمام اسمبلی اسٹاف ڈیوٹی مکمل کرکے گھروں کو گئے تھے کہ اچانک اسمبلی اجلاس کا فیصلہ ہوا جس کے بعد اسٹاف کو دوبارہ جلد اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی اور اجلاس کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیے: پولیس اور رینجرز کا پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈی چوک خالی کروا لیا گیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے پشاور پہچنے کے بعد کیا گیا اور اجلاس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج اور ورکرز پر مبینہ فائرنگ، لاٹھی چارچ اور شیلنگ پر بات کرے گا اور مذمتی قراداد منظور کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اسلام آباد مارچ اور ناکامی پر بھی بات ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار