بلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج میں پنک اسکوٹی تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی اور قرعہ اندازی کے ذریعے 50 طالبات کو پنک اسکوٹیز دیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے۔ طالبات کے لیے جامع پنک اسکوٹی اسکیم متعارف کرارہے ہیں۔ بلوچستان میں خواتین کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں 5 خواتین ڈپٹی کمشنر 30 مرد ڈی سیز سے اچھا کام کررہی ہیں۔ پاکستان کے خلاف منظم سازشیں ہو رہی ہیں۔ غیر متوازن ترقی کو لیکر ریاست کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی جا رہی ہے۔ مختلف ممالک سے منظم سازش کے تحت آرٹیفیشل اینٹیلی جنس کے ذریعے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسکوٹی سے لیکر ایئر ایمبولینس کی فراہمی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے خطاب میں کیا کیا وعدے کیے؟

انہوں نے کہا کہ نوجوان جھوٹے پروپیگنڈوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت عملی اقدامات کے ذریعے مسترد کردیں۔ مستونگ میں معصوم طالبعلموں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہزارہ کمیونٹی اور بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بچیوں کا خون بہایا گیا۔ نوجوانوں کی مدد سے دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپنے تعلیمی ادارے ویران ہونے نہیں دیں گے۔ طالبعلم اور نوجوان کرپشن کے خلاف اپنے والدین کو آگے بڑھنے پر قائل کریں۔ اسمبلی میں پہلے روز وعدہ کیا تھا کہ کوئی نوکری نہیں بکے گی۔ الحمدللہ وعدے کی تکمیل کررہے ہیں۔ پشین میں میرٹ کے باعث ایک سوئیپر کی بیٹی کو سرکاری ملازمت ملی۔

انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں لیکن مواقعوں کی کمی ہے۔ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرکے ان کی ریاست سے دوری ختم کریں گے۔ کرپشن کے خلاف اقدامات میں نوجوانوں نے میرا بازو بننا ہے میرا ساتھ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل