اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد سینیئر صحافی و اینکرپرسن مطیع اللہ جان کو رہا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور، صحافی نے معافی کیوں مانگی؟
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کیے گئے مقدمے میں مطیع اللہ جان کو آج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جج نے ریمارکس دیے کہ میں ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رہا ہوں، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کردی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ میں نوٹس کررہا ہوں، اگر پراسیکیوشن نے کوئی دلائل دینے ہیں تو دے، جس پر پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی۔
یہ بھی پڑھیں رانا ثنااللہ کے بعد عرفان صدیقی نے بھی مطیع اللہ جان کیخلاف ایف آئی آر کو رد کردیا
بعد ازاں عدالت نے مطیع اللہ جان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، اور اب روبکار جاری ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔