جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘

پاکستان نے اپنا آخری گروپ میچ عمان کے شہر مسقط میں کھیلا اور فتح حاصل کرکے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سفیان خان نے ملائیشیا کے خلاف میچ میں ہیٹرک کی، اور یہ ایونٹ میں ان کی دوسری ہیٹرک تھی۔

پہلے ہاف میں ملائیشیا کی ٹیم نے گول کرکے برتری کو برابر کیا، تاہم اس کے باوجود حریف ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل 4 گول کیے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ہاکی فیڈریشن میں 2 متوازی تنظیمیں قائم، حکومت خاموش کیوں؟

شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر گول کیپر فیضان جنجوعہ مین آف دی میچ کے مستحق قرار پائے۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ایاز صادق سے ملاقات، بین الصوبائی روابط پر تبادلہ خیال

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟