بیرسٹر سیف کے بعد شیر افضل مروت نے بھی قاسم سوری کو جھوٹا قرار دے دیا

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے بعد پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بھی قاسم سوری کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

سما ٹی وی پر ابصار عالم کے ٹاک شو میں جب شیر افضل مروت سے قاسم سوری کی ایکس پوسٹ سے متلعق پوچھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایسی کوئی زیرہلی چیز دی گئی ہے جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑ سکتا ہے، جبکہ ان کے کمرے میں بھی کوئی زہریلا اسپرے کیا گیا ہے جس سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

اس پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں یہاں اسلام آباد میں کسی کے علم میں یہ بات نہیں ہے اور انہیں واشنگٹن میں تار پہنچ جاتی ہے۔ پارٹی کے لوگ ہی نہیں صحافی بھی بانی پی ٹی آئی کو ملتے رہتے ہیں، کوئی ایسی بات نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: بیرسٹر سیف نے قاسم سوری کو جھوٹا قرار دے دیا

شیر افضل مروت نے کہا کہ ایسی باتوں سے ورکرز میں اضطراب بڑھتا ہے، وہ خوف کا شکار ہوتے ہیں۔ مایوسیاں اور تاریکیاں پہلے ہی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، ایسے میں ورکرز کو امید دینی چاہیئے، کبھی جائز خدشات ہوئے تو ہم بولیں گے اور ہم بولتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ قاسم سوری کا دعویٰ بالکل غلط ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے بھی اس دعوے کی تردید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے 4 ماہ تک قرآن اور اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیوں کیا؟

کنگ سلمان ریلیف کی پنجاب میں 8 ہزار 500 مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، حلقہ بندیوں کا عمل شروع

لاہور: پی پی 154 کے پی ٹی آئی رہنما چوہدری اختر میو مسلم لیگ (ن) میں شامل

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار