پنجاب: شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لیے مفت انسولین کی فراہمی کا منصوبہ کیا ہے؟

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ذیابیطس/ شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لیے مفت انسولین کی فراہمی کے پراجیکٹ میں ٹائپ ون ڈایابیٹک بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی۔

چیف منسٹر مریم نواز پروگرام کے تحت ٹائپ ون ڈایابیٹک بچوں کے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے اور بچوں کو گھر بیٹھے ہی پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت میسر آئے گی۔ مفت انسولین کے لیے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، چیف منسٹر مریم نواز انسولین کے لیے خصوصی ہیلپ 1033 بھی قائم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 4 کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار، مگر لاعلم

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ننھے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں اور ہم انہیں مرجھانے نہیں دیں گے۔ ماں ہوں بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو اسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کے لیے گھر بیٹھے انسولین دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹائپ ون ڈایابیٹک بچوں کو تاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے، ان کے والدین کا بوجھ بٹائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت اور علاج کے لیے تمام تر میسر وسائل مہیا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر میں سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، ریسکیو 1122 کا بڑا آپریشن مکمل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی ’افسر‘ بلی کی جانب سے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کا استقبال، اپنی پسند ناپسند سے بھی آگاہ کردیا

آزاد کشمیر: انتخابی ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کی پولنگ کا عمل مکمل

‘شریکِ حیات کی ضروریات کو نظر انداز نہ کریں’، احسن خان کا مداحوں کے نام پیغام

ویڈیو

پاکستان، کینیڈا تعلقات میں نئی پیشرفت، تجارت، سرمایہ کاری اور سلامتی کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم باہمت راحت بی بی، ڈھابہ چلا کر خاندان کی کفالت کرنے لگیں

چین کے نوجوانوں میں اردو زبان کیوں مقبول ہورہی ہے؟

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں