اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام، جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہاکہ اپوزیشن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھی، جس کے باعث مارشل لا نافذ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایمرجنسی یا مارشل لا لگنے سے کیا لوگوں کی زبان بند ہوجائے گی؟ شیخ وقاص اکرم

انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔ شمالی کوریا کے حق میں کام کرنے والے عناصر کو ملک سے نکالنے کے لیے ملک میں مارشل لا لگایا۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن جماعت  ڈیموکریٹک پارٹی کے حالیہ اقدامات کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑا، جس نے حکومتی بجٹ مسترد کردیا تھا۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے مارشل لا کے نفاذ کا حکم غیرآئینی ہے، پارلیمنٹ اس فیصلے کو منسوخ کردے گی۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کردیے گئے ہیں، اور اراکین پارلیمنٹ کو اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اور عدلیہ آمنے سامنے، کیا ملک میں مارشل لا یا ایمرجنسی لگنے کا خطرہ ہے؟

ادھر حکمران جماعت کے سربراہ نے بھی مارشل لا کی مخالفت کردی، اور کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے عوام کے ساتھ مل کر مارشل لا کا مقابلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب