دہشتگرد تنظیموں کے سوشل میڈیا استعمال پر قابو پانے کا فیصلہ

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہشتگرد تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے اور کالعدم دہشتگرد گروپوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے کا فیصلہ۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس، اعلیٰ عسکری و سول قیادت وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئی

حکومت نے دہشتگرد تنظیموں کہخلاف گھیرا تنگ کرنے اور کالعدم دہشت گرد گروپوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے جامع اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کے تعاون سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جائے گا جب کہ صوبے غیر قانونی سمز کے استعمال کو روکنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

رابطہ کمیٹی نے پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کو آئندہ اجلاس میں موثر طریقہ کار کے ساتھ شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: صوبائی حکومتیں سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتیں، وزیراعظم شہبازشریف

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت لوگوں کا خیال ہے کہ اس وقت اس فیصلے کا سیاسی مفہوم ہے، کیونکہ کئی وزرا اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کے بجائے ایک پرتشدد گروپ قرار دیتے رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ اور پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے ہنگام میں انہوں نے الزام لگایا کہ کٹر مجرموں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو ‘اسلام آباد پر حملہ’ کرنے کے لیے ایک کور کے طور پر استعمال کیا تھا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

انہوں نے پارٹی پر سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف ہتھیار استعمال کرنے اور ‘پرتشدد احتجاج’ کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو بھاری نقصان پہنچانے کا بھی الزام لگایا۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی

این اے پی کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں سال اکتوبر تک 7 ہزار 984 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 206 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں,

وزیر داخلہ نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی اور شرکا کو بتایا کہ موثر رابطہ کاری کے لیے نیشنل فیوژن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے زور دیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرتے ہوئے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان