علی امین گنڈاپور کی کنٹینر سے گرائے گئے کارکن سے ملاقات، ایسے لوگ ہی اصل ٹائیگر ہیں، وزیراعلیٰ

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اسلام آباد احتجاج میں کنٹینر سے گرائے جانے والے پارٹی کارکن کی ملاقات۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارا احتجاج ابھی ختم نہیں ہوا، اسد قیصر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد احتجاج میں کنٹینر سے گرائے جانے والے پارٹی کارکن سے ملاقات کی، اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر علی گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنے والے پارٹی کارکنان پر بیہمانہ تشدد انتہائی قابل مذمت ہے، اس طرح کے کارکن پارٹی کا اثاثہ اور بانی چئیرمین کے اصل ٹائیگر ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے کارکنان اور شہید ہونے والے کارکان کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی رہائی جلد عمل میں لائیں گے۔ بانی چئیرمین کی رہائی کے لئے اب بھی ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp