سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ26 تاریخ کو ظلم ہوا، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے۔ وفاقی حکومت نے دہشتگردی دکھائے اور شہریوں پر گولیاں چلائی، شیلنگ کی۔ تاریخ میں ایسا کوئی مثال نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ضمانت کسی فیور سے نہیں میرٹ پر منظور ہوئی، اسد قیصر
پشاور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آج ہم عدالت آئے ہیں، عدالت نے حفاظتی ضمانت دی ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آئین ہر شہری کو حق دیتا ہے کہ وہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھائے۔ اب پختونوں کے ساتھ وہاں پر ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس اور خاص کر اسلام آباد پولیس پختونوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، یہ فیڈریشن کو توڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سب سے مقبول جماعت ہے، یہ یکجہتی کی علامت ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو ناجائز طور پر جیل میں رکھا کارکنان کو جیل میں رکھا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس کیا آپشن ہے، صوبے کے عوام کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان مارچ میں رہا ہوجائیں گے، ملک احمد خان بھچر
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو پختونوں کے لئے نو گو ایریا بنایا گیا ہے۔ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے۔ کوئی اگر اس کا غلط فائدہ اٹھائے تو یہ اس کی بھول ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں، اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ غیرقانونی حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ افسران کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے قانونی حد سے آگے نہ بڑھیں۔ ہمارا احتجاج ابھی ختم نہیں ہوا، ہمارے جو لوگ جیلوں میں ہے ان کی رہائی ہماری پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو دکھائیں گے کہ پاکستان میں مارشل لا نافذ ہے۔جو ظلم ہوا ہے اس کے خلاف ہرحد تک جائیں گے۔انٹرنیشل فورم پر بھی آواز اٹھائے گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام ہے، ہم نے احتجاج کرنا ہے اپنے ایشو کے لئے آواز اٹھائیں گے۔احتجاج سے روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔