کراچی ایئرپورٹ دھماکا: دہشتگرد کیسے اور کہاں چھپے رہے، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، دہشتگردوں نے خودکش حملے کی تیاری کراچی میں پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود میں پرانی سبزی منڈی کے ایک فلیٹ میں کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ دھماکا کیس میں بڑی پیشرفت، خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

رپورٹس کے مطابق، دہشتگردوں نے پرانی سبزی منڈی میں 8 ماہ قبل فلیٹ کرائے پر لیا تھا جہاں وہ اسٹوڈنٹ بن کر رہ رہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے اس ٹھکانے کو سیل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیکر بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلیٹ سے ائیر پورٹ کا نقشہ، ڈی این اے سیمپلز، دھماکا خیزمواد کے ذرات، کپڑے اور بال ملے ہیں، تمام نمونے ڈی این اے کے لیے محفوظ کرلیے گئے ہیں۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث گرفتار ملزمہ 2 مرتبہ اس فلیٹ پر آئی تھی، دہشتگردوں نے 12 ہزار روپے میں 2 کمروں کا فلیٹ کرائے پر لیا تھا جبکہ مرکزی سہولت کار 8 ماہ سے اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں کیا سامنے آیا؟

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جس گاڑی کو خودکش دھماکے میں تباہ کیا گیا اس میں بارود بلوچستان سے ہی بھر کر لایا گیا تھا، تاہم دھماکے کے لیے سرکٹ اور اگنیشن سسٹم کراچی میں موجود تھا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سبزی منڈی میں واقع اس فلیٹ سے ائیرپورٹ اور دیگرمقامات کی ریکی کی جاتی رہی۔ گرفتار ملزم اور ملزمہ سے اس بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے، اب تک جے آئی ٹی کے دو سیشن ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ دھماکا دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا، ابتدائی رپورٹ

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو کراچی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سی ٹی ڈی نے دھماکے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’اینتھروپک‘ کلاڈ اے آئی کے لیے اپنی چپ تیار کرے گی

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے