پی ٹی آئی کی طرف سے سول نافرمانی کی کال دیے جانے کا امکان

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ایک بار پھر سول نافرمانی کی کال دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ہے۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی عملداری قائم کرنے کے لیے عوامی دباؤ بڑھایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی کال دیے جانے کی بابت حتمی فیصلہ سیاسی کمیٹی مشاورت کے بعد کرے گی۔ حتمی فیصلہ ہونے پر اوورسیز پاکستانیوں کو بھی بانی کا پیغام پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان 2014 میں بھی سول نافرمانی کی کال دے چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp