صوابی: گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ننھی بچی زخمی

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ڈھیرو لار گدون میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

صوابی پولیس کے مطابق ڈھیرو لار گدون میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔ واقعے میں فائرنگ سے ایک بچی زخمی بھی ہوئی ہے۔ ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: صوابی: 12 سالہ طالبہ سے اسکول میں جنسی زیادتی، چوکیدار گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشوں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp