وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا ایرانی قیادت کے نام خصوصی پیغام، محسن نقوی نے پہنچا دیا

بدھ 12 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے حالیہ دفاعی معاہدے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی جانب سے ایرانی قیادت کو خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور معاہدے سے متعلق انہیں اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیے محسن نقوی کی دوحہ میں قطری وزیر داخلہ سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر داخلہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کے بارے میں بھی ایرانی قیادت کو بریفنگ دی اور انہیں اس معاملے پر اعتماد میں لیا۔

محسن نقوی خطے میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے والے فیلڈ مارشل کی معاونت کر رہے ہیں۔

پاکستان کے فیلڈ مارشل خلیجی ممالک، ایران اور امریکا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ہونے والی پیشرفت پر ان سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp