انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے، سول نافرمانی تحریک پاکستان تک محدود نہیں ہوگی، پی ٹی آئی

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے جو صرف پاکستان تک محدود نہیں ہوگی بلکہ عالمی سطح پر ہوگی، اس لیے ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔

پشاور میں شبلی فراز، اسد قیصر اور شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ہمارے 12 کارکنوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ دے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ 5 ہزار سے زیادہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ 200 سے زیادہ لاپتا ہیں۔

عمر ایوب نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، اور وہی جس کے ساتھ بھی بات کرنی ہوگی کرے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور 24 نومبر کو ہمارے لوگوں پر جو گولیاں برسائی گئیں ان کی بھی تحقیقات کرائی جائیں، اس کے علاوے ہمارے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو پھر سول نافرمانی کی تحریک کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں سول نافرمانی تحریک کیا ہوتی ہے، کیا یہ مؤثر طریقہ احتجاج ہے؟

اس موقع پر شبلی فراز نے کہاکہ 8 فروری کو تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ایک غلطی چھپانے کے لیے اب مزید غلطیاں کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم