امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس، ایران اور حزب اللہ شامی حکومت کا دفاع نہ کرسکے، اب امریکا شام میں شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
صدر جوبائیڈن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران اور اس کے ایجنٹوں کی بشارالاسد کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگییں اور آخر کار شام میں بشارلاسد حکومت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں مشتعل ہجوم کا ایران کے سفارت خانے پر حملہ
انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں خطرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر تمام شامی گروپوں کے ساتھ کام کرے گا۔
BREAKING: U.S PRESIDENT BIDEN’S STATEMENT REGARDING SYRIA & ASSAD:
“At long last, the Assad regime has fallen. This regime brutalized and tortured and killed literally hundreds of thousands of innocent Syrians. The fall of the regime is a fundamental act of justice.” pic.twitter.com/zhbV7glwpL
— Sulaiman Ahmed (@ShaykhSulaiman) December 8, 2024
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ شام کے عوام کے لیے اہم ہے، اقتدار کی پرامن منتقلی یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں اسد خاندان کاطویل دور حکمرانی ختم، دمشق کی سڑکوں پر جشن
واضح رہے کہ شام میں باغیوں کے قبضے کے باعث اقتدار چھوڑنے والے صدر بشارالاسد کو روس کی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے ملک میں پناہ دے دی ہے۔
اس سے قبل بشارالاسد اور ان کے خاندان کی گمشدگی سے متعلق متضاد اطلاعات گردش کررہی تھیں۔ یاد رہے کہ شام میں باغیوں نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے، بشارالاسد باغیوں کے داخلے سے قبل ہی فرار ہوگئے تھے۔