پاک ترکیہ وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے شام کی صورتحال پر ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں وزرا نے پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار نے ترکیہ کے ہم منصب کو شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی سیکیورٹی اور سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں وزرا نے شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے ممکنہ تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

شام میں تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ شام میں تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، تمام شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے، شام میں بدلتی ہوئی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا شام میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، صدر جوبائیڈن

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے، شام کے متعلق ہمارے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شام میں پاکستان کا سفارت خانہ شہریوں کی مدد کے لیے کھلا ہے تاہم ابھی تک دمشق ایئرپورٹ بند ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کے ساتھ رابطے میں ہے، دمشق ایئرپورٹ کھلنے کے بعد شہریوں کی واپسی کی جائے گی۔

دریں اثنا دفتر خارجہ نے بشار الاسد کی معزولی سے قبل 7 دسمبر کو ایک پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ ’شام میں جاری پیش رفت اور بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، وزارت خارجہ نے شام میں پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اپنے کرائسز مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو ) کو فعال کر دیا ہے۔‘

مزید پڑھیں: شام میں موجود پاکستانی شہری محفوظ، ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں: دفتر خارجہ

پاکستانی شہریوں کو مدد کے لیے ’سی ایم یو‘ سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی گئی تاہم پریس ریلیز میں پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے طریقہ کار سے اگاہ نہیں کیا گیا۔ دفتر خارجہ نے رابطے کے لیے 9207887-051 نمبر اور [email protected] ایم میل فراہم کی ہے۔

اسی طرح دمشق میں پاکستانی سفارت خانہ شام میں پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے،’ پریس ریلیز میں سفارت خانے کی جانب سے رابطے کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ شہری سفارت خانے سے 963987127822+ اور 963990138972+ نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک سے فرار ہوگئے تھے جبکہ باغیوں کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر دمشق کی فتح کا اعلان نشر ہوتے ہی ہزاروں افراد نے دارالحکومت کے مرکز میں واقع امیہ چوک میں آزادی کا جشن منایا تھا۔

باغیوں کی جانب سے اعلان میں کہا گیا تھا کہ ’ظالم بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا گیا ہے، دمشق کی جیل سے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام جنگجو اور شہری ریاست شام کی املاک کا تحفظ اور دیکھ بھال کریں، شام زندہ باد۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی