شام میں تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، دفتر خارجہ

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ شام میں تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، تمام شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے، شام میں بدلتی ہوئی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے، شام کے متعلق ہمارے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شام میں پاکستان کا سفارت خانہ شہریوں کی مدد کے لیے کھلا ہے تاہم ابھی تک دمشق ایئرپورٹ بند ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کے ساتھ رابطے میں ہے، دمشق ایئرپورٹ کھلنے کے بعد شہریوں کی واپسی کی جائے گی۔

دریں اثنا دفتر خارجہ نے بشار الاسد کی معزولی سے قبل 7 دسمبر کو ایک پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک ترکیہ وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ ’شام میں جاری پیش رفت اور بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، وزارت خارجہ نے شام میں پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اپنے کرائسز مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو ) کو فعال کر دیا ہے۔‘

پاکستانی شہریوں کو مدد کے لیے ’سی ایم یو‘ سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی گئی تاہم پریس ریلیز میں پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے طریقہ کار سے اگاہ نہیں کیا گیا۔ دفتر خارجہ نے رابطے کے لیے 9207887-051 نمبر اور cmu1@mofa.gov.pk ایم میل فراہم کی ہے۔

اسی طرح دمشق میں پاکستانی سفارت خانہ شام میں پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے،’ پریس ریلیز میں سفارت خانے کی جانب سے رابطے کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ شہری سفارت خانے سے 963987127822+ اور 963990138972+ نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا شام میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، صدر جوبائیڈن

واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک سے فرار ہوگئے تھے جبکہ باغیوں کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر دمشق کی فتح کا اعلان نشر ہوتے ہی ہزاروں افراد نے دارالحکومت کے مرکز میں واقع امیہ چوک میں آزادی کا جشن منایا تھا۔

باغیوں کی جانب سے اعلان میں کہا گیا تھا کہ ’ظالم بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا گیا ہے، دمشق کی جیل سے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام جنگجو اور شہری ریاست شام کی املاک کا تحفظ اور دیکھ بھال کریں، شام زندہ باد۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں