کرپشن اور نااہلی کا الزام، پنجاب میں مختلف تھانوں کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور نااہلی کے الزام کے سبب صوبے کے مختلف تھانوں کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ناقص کارکردگی پر بورسٹل انسٹیٹیوشن بہاولپورکے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ ایگزیکٹو یاسر اعجاز کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور نااہلی کے سبب معطل کردیا گیا جبکہ سینٹرل جیل بہاولپور کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ جوڈیشل مختار احمد کو ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ ایگزیکٹو جووینائل کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی پریزن ساہیوال ریجن شوکت فیروز کی انکوائری رپورٹ پرسپرانٹنڈنٹ جیل نور حسن بھگیلا کو اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور نااہلی کے سبب شوکاز نوٹس کیا گیا

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نااہل اور کرپٹ عناصر کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور جن افسران کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں ان کی معطلی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق بورسٹل انسٹی ٹیوشنز کے لیے تفصیلی قواعد و ضوابط جاری کیے تھے اور سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر محکمے کی ٹیم مختلف تھانوں کا جائزہ اور معائنہ کررہی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے بچوں کے کھانے کا مینیو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہونا لازم قرار دیا تھا اور ایس او پیز میں بچوں کو پڑھائی کے لیے اضافی وقت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تھا جبکہ اس حوالے سے بھی ہدایات جاری کی تھیں کہ ماہانہ بنیادوں پر بچوں کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp