آئرلینڈ ٹرائی سیریز: پاکستان ویمنز ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈبلن میں جاری آئرلینڈ ویمنز ٹرائی سیریز سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کیسل ایونیو گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور فٹنس ڈرلز پر خصوصی توجہ دی۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے مختلف ٹریننگ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی تیاریوں کو مزید نکھارا۔ فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے کھلاڑیوں کے فیلڈنگ سیشنز کی نگرانی کی، جبکہ ٹیم مینٹور وہاب ریاض، بیٹنگ کوچ عمران فرحت اور باؤلنگ کوچز عمید آصف اور عبدالرحمان کی زیر نگرانی بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل ہوگا، دونوں ٹیمیں پرجوش

ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے فٹنس اور اسکل بیسڈ ڈرلز میں بھی حصہ لیا تاکہ ٹورنامنٹ سے قبل اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹرائی سیریز میں اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ