افواج پاکستان کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک جوان شہید، 7 دہشتگرد ہلاک

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 10 اور 11 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 7 خوارجی دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 15 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے۔

 مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے 22 دہشتگرد ہلاک کردیے، جھڑپ میں 6 جوان بھی شہید

ایک اور مقابلے میں اسپنوم علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کامیابی کے ساتھ مزید 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران ضلع فیصل آباد کا رہائشی 34 سالہ لانس نائیک محمد امین شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارجیوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ژوب میں فرنٹیئر کور پرحملہ ناکام، انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھی سمیت مارا گیا

امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں خاص طور پر خیبر پختونخوا  اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشتگرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل