اسلام آباد پولیس کی کارروائی، رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرکے رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کر کے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، نقب زنی کی واردات میں ملوث منظم گروہ کے ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت گل یاسین اورعدنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ ترنول میں مقدمات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس کے دوران اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔سید علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان