اسلام آباد پولیس کی کارروائی، نقب زنی کی واردات میں ملوث منظم گروہ کے ملزمان گرفتار

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث منظم گروہ کے ملزمان کو دھر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے نومبر میں کتنے جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے اور کیا کیا برآمد کیا؟

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانے لوہی بھیر کی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث منظم گروہ کے 2 ارکان  کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی ، طلائی زیورات اور مال مسروقہ کل مالیتی  1کروڑ روپے برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر حسین اور محمد عمران کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے خلاف تھانے لوہی بھیر میں مقدمہ بھی درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پبلک پارک میں شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو دھر لیا

ڈی آئی جی سید علی رضا نے اسلام آباد نے تھانے لوہی بھیر کی ٹیم کی کارروائی کو سراہا ہے اور اور کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا اشتہاری عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تھانہ شمسں کالونی پولیس ٹیم نے چوری کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم  کو گرفتار کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات کی پھر کسی کو اجازت نہ ملی، جیل کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات

ایران میں کشیدگی: پاک ایران سرحد سے پاکستانیوں کی واپسی جاری

قومی بیانیے کا فروغ، قومی پیغام امن کمیٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

بوڑھا ڈاکو جیل سے فرار، چوری کی واردات کرتے پھر گرفتار

شمالی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس، 2025 میں مجموعی تعداد 31 تک پہنچ گئی

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے