نگر پارکر میں گراؤنڈ مل جائے تو ملک کا نام روشن کردیں گی، خواتین فٹبالر

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیاری انٹرنیشنل فٹ بال اسٹیڈیم کراچی میں سندھ پنک فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر کھیل محمد بخش مہر  سمیت دیگر شخصیات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وومین فٹ بال چیمپئن شپ میں 16 ٹیموں کی 320 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنلز، کوارٹرفائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل کے مقابلے ہوں گے۔

فٹبال کی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہ خوش آئند عمل ہے جس سے خواتین پلئیرز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جس طرح کی سہولت یہاں فراہم کی گئی ہے ایسی ہی سہولت پورے سندھ میں فراہم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ خواتین کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا بین الاقوامی سطح پر موقع مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp