شجاعت، زرداری ملاقات: ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 16 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلاول ہاؤس لاہور میں سربراہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول ہاؤس لاہور میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں پنجاب میں نگراں حکومت کی تشکیل سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ سے بھی رابطہ کیا، چوہدری شجاعت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر آصف علی زرداری کو مبارکباد بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی تو سیاست بھی ہوگی، ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، سب کو مل کر پاکستان کے معاشی حالات کو کنٹرول کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد، 11 اور 12 اپریل کو خصوصی ٹریفک پلان نافذ، ریڈ زون مکمل بند

امریکا ایران جنگ بندی میں کردار، عثمان بزدار بھی حکومتی کوششوں کے معترف

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

پاکستان کے معاشی اہداف خطرے میں، عالمی بینک نے خبردار کردیا

افغانستان میں داعش خراسان کا پھیلاؤ، ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کے لیے سازگار ماحول بن گیا

ویڈیو

پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ، وزیراعظم شہباز شریف کو دنیا بھر سے کالز

ایران امریکا جنگ بندی: پاک فوج اور وزیراعظم کے حق میں یوم تشکر ریلی

پاکستان کی نئی عالمی پہچان، تنہائی سے مرکز امن تک

کالم / تجزیہ

اسلام آباد میں آخری اوور

اسلام آباد مذاکرات: لبنان جنگ سب بگاڑ سکتی ہے

امن مذاکرات: توقعات، امکانات اور خدشات