رینجرز اہلکاروں کا قتل، عمران خان کیخلاف ایف آئی آر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ ماہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی احتجاج کے دوران میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف درج ایف آئی آر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شہید رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، آرمی چیف کی شرکت

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں اسلام آباد واقعے کی منصوبہ بندی اڈیالہ جیل میں کرنے کا ذکر ہے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کو بھی مجرمانہ سازش میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق رینجرزاہلکاروں کی شہادت کاواقعہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اورحکم پرہوا، منصوبہ جیل میں ملاقات کے لیے جانے والی پی ٹی آئی قیادت کےذریعے بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نےعوام کو فوج،حکومت کےخلاف بغاوت پراکسایا، علی امین، عمرایوب، وقاص اکرم، مراد سعید بھی مجرمامہ سازش میں ملوث قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے عوام کی مشتعل کیا۔

منصوبے کے گواہان میں جیل کے کچھ قیدی، مشقتی اور خفیہ پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک گاڑی نے کو سرینگر ہائی وے پر 3 رینجرز اہلکاروں کو کچلتے کر فرار ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp