9 مئی: کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کا مقدمہ، پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے میں 8 روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ارشد جاوید نے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوچکے ہیں، ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے مگر وہ گرفتار نہیں ہو سکے۔

مزید پڑھیں: بہت ہوگیا، اب 9 مئی کی دھول بیٹھنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

اس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مرادسعید، زبیر خان نیازی، حامد رضاگیلانی، محمد جاوید، عبدالصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp