پاکستان 300 بنگلہ دیشی طلبہ کو وظائف فراہم کرے گا

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کے طلبہ کو اعلیٰ یونیورسٹیوں کے مختلف شعبوں میں 300 وظائف فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بنگلہ دیش فرینڈ شپ اسکالرشپ پروگرام کے تحت وظائف پاکستان کی معروف یونیورسٹیوں کے کنسورشیم کے ذریعے پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان اور بنگلہ دیش سے ملنے والی سرحدوں پر مانیٹرنگ بڑھانے کا اعلان

پاکستان کی وزارت تعلیم کی سربراہی میں ہونے والے اس پروگرام میں انجینیئرنگ، نیچرل سائنسز، میڈیسن، سوشل سائنسز، آرٹس اینڈ ہیومینٹیز، بزنس ایجوکیشن وغیرہ سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

وزارت تعلیم نے اس پروگرام کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط علمی اور ثقافتی روابط استوار کرنے کی ایک تزویراتی کوشش کے طور پر اجاگر کیا ہے۔ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد خیر سگالی پیدا کرنا اور بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

پروگرام میں شرکت کرنے والی یونیورسٹیوں کے کنسورشیم میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، آغا خان یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جیسے نامور ادارے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: سرحدی تناؤ، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیاں ماند پڑگئیں

زیادہ سے زیادہ آگاہی اور رسائی کو یقینی بنانے کے لیے یہ پروگرام بنگلہ دیش کی مقامی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر تعلیمی نمائش، سیمینارز اور روڈ شوز پیش کرے گا۔ ان اسکالرشپس کے لیے خصوصی طور پر ایک آن لائن پورٹل بھی شروع کیے جانے کی توقع ہے جس سے طلبہ کے لیے درخواست کے عمل ہموار ہوگا۔

سیکریٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں تعلیمی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالرشپ پروگرام خیر سگالی کا اشارہ ہے اور خطے میں ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں سرمایہ کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام افغانستان اور سری لنکا کے طلبہ کے لیے پاکستان کی موجودہ اسکالرشپ کی پیشکشوں کو وسعت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف بھارت کی سوشل میڈیا مہم کے کیا مقاصد ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، رہنے کے اخراجات اور دیگر ضروری اخراجات پورے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روبلاکس پر بچوں کی بالغ افراد سے چیٹ پر پابندی کا اعلان

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

شاہزیب خانزادہ کے بعد طلعت حسین کو بھی ہراسانی کا سامنا، انہوں نے کیا کارروائی کی؟

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: اسٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ