بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر بہار شاہ کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فیصلہ احتجاجی شیڈول کے مطابق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لورالائی میں بھی پولیو کیس رپورٹ

انہوں نے بتایا کہ بائیکاٹ کے تحت ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ انسداد پولیو مہم میں حصہ نہیں لے گا۔

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہونے جارہی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا ہمارا پختہ عزم ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے پہلے ہی سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp