قومی کرکٹرز کی ریٹائرمنٹس کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار کو ایک اور کرکٹر محمد عرفان نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر کا بھی انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھلاڑیوں،کوچز اور تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا۔
مزید پڑھیں: مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
دراز قد تیز رفتار بولر نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران عماد وسیم اور محمد عامر نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔
محمد عرفان نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز کی جانب سے حمایت پر شکرگزار ہوں، کیریئر کے دوران دی جانے والی محبتوں، خوشیوں اور ناقابل فراموش یادوں کے لیے آپ کا شکریہ، پاکستان زندہ باد‘۔