’آپ نے گھبرانا نہیں‘، جلد آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا، عمران خان کا اعلان

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میں ساری زندگی جیل میں گزارنے کے لیے تیار ہوں، لیکن کسی کے آگے نہیں جھکوں گا۔

اڈیالہ جیل میں کیس میں سماعت کے دوران وکلا اور پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں، قوم تیار رہے، میں جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی ڈیل کیا تھی اور کیوں ناکام ہوئی، محسن بیگ کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد 9 مئی واقعات اور 26 نومبر کے اسلام آباد قتل عام کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے آزادانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں سینیئر ترین سپریم کورٹ ججز شامل ہوں۔

عمران خان نے کہاکہ اللہ الحق ہے، وہ حق سچ کا خدا ہے اور صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، ہم سب اس ملک کی حقیقی آزادی کے لیےقربانی دے رہے ہیں۔ آپ نے صبر کرنا ہے اور میرے ساتھ مل کر ظلم کا مقابلہ کرنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ڈی چوک میں نہتے اور پُرامن شہریوں پر بلااشتعال گولیاں چلائی گئیں، ہم اس واقعہ کو کبھی بھی بھولنے نہیں دیں گے اور اپنے کارکنوں اور شہدا کو انصاف دلائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھے کارکنوں اور وکلا نے بتایا ہے کہ ابھی تک سامنے آنے والے 12 شہدا وہ ہیں جنہیں 26 نومبر کو مغرب سے پہلے شہید کیا گیا اور باقی لوگوں کو رات کو علاقے کی بجلی بند کروا کر گولیاں ماری گئی ہیں۔ ان کو کدھر غائب کیا گیا ہے؟ ابھی بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، اڈیالہ جیل کے باہر سے واپس روانہ

انہوں نے کہاکہ لاپتا افراد کو تلاش کرنا اور تمام ڈیٹا سامنے لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا سمیت ہزاروں لوگوں نے اندھا دھند فائرنگ اور بربریت اپنی آنکھوں سے دیکھی اور اس کے بعد اسپتالوں کا ریکارڈ غائب کرنے اور شہدا کی لاشیں ورثا کو فراہم کرنے سے انکار کی بھی میڈیا رپورٹس موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل