بھارتی ویلاگر کی چلتی ٹرین کی چھت سے مناظر فلماتے ویڈیو وائرل

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں چلتی ٹرین کی چھت سے ویڈیو بنانے والے انڈین ویلاگر کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی ویلاگر راہول گپتا جو سوشل میڈیا پر ‘راہول_بابا_کی_مستی_’ کے نام سے مشہور ہیں، بنگلہ دیش میں چلتی ٹرین کے اوپر لیٹ کر ویڈیو بناتے نظر آئے ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ اسٹنٹ کافی خطرناک تھا اور ناظرین پر زور دیا کہ وہ اسے آزمانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سونو سود کو چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھنا مہنگا پڑ گیا

ویڈیو میں ویلاگر کو ٹرین کے اوپر بیٹھے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں اپنے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے راہول گپتا نے کہا۔ ‘میں بنگلہ دیش میں ایک ٹرین کے اوپر سفر کررہا ہوں، آپ کو یہ کوشش نہیں کرنی چاہیے، میں یہ ویڈیو بہت خطرہ مول لے کر بنارہا ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rahul Gupta (@rahul_baba_ki_masti_)

ان کا یہ ویڈیو کلپ 20 ملین کے قریب ویوز کے ساتھ انسٹاگرام پر وائرل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے راہول گپتا کے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے، بہت سے صارفین نے راہول گپتا کی اس حرکت کو ویڈیو کے ذریعے ویوز لینے کی کوشش قرار دیا جبکہ بعض صارفین نے ویڈیو بنانے کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے پر ان پر تنقید کی ہے، کچھ لوگوں نے حکام سے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملت ایکسپریس واقعہ، خاتون نےچلتی ٹرین سے چھلانگ کیوں لگائی، ابتدائی رپورٹ کیا کہتی ہے؟

‘ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بے روزگار دوست منگل کی دوپہر کو، جبکہ دوسروں نے اس اسٹنٹ کو لاپرواہی  اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rahul Gupta (@rahul_baba_ki_masti_)

راہول گپتا جو بنیادی طور پر ٹرین سے متعلق مواد پوسٹ کرتے ہیں، انسٹاگرام پر ان کے 29 ہزار سے سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹرین سے محبت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp