اسلام آباد پر پی ٹی آئی کی یلغار روکنے کے لیے کروڑوں روپے کیسے اور کہاں خرچ ہوئے؟

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے متعدد بار احتجاج کیے۔ 24 نومبر کو ڈی چوک میں عمران خان کی رہائی تک دھرنا دینے کی کال دی گئی اسلام آباد پولیس نے پی ٹی ائی کے احتجاج کے دوران سخت ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتی رہی۔ 24 سے 26 نومبر کے دوران اسلام آباد پولیس نے 33 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی واک، ’یہ احتجاج روکنے کی تیاری ہے یا کسی جنگ کی؟‘

کنٹینرز کا کرایہ

وفاقی دار الحکومت میں احتجاج کو روکنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سینکڑوں کنڈینٹرز لگائے جاتے ہیں ان کنٹینرز کو کرائے پر لایا جاتا ہے اور اب تک گزشتہ 5 ماہ میں جو کنٹینرز لگائے گئے ان کا کرایہ 45 کروڑ 68 لاکھ سے زائد ادا کیا جا چکا ہے۔

نومبر کے احتجاج کے دوران 30 مختلف مقامات کو سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے تھے۔

گاڑیاں اور منتقلی

 احتجاج کے دوران ایک مقام سے دوسرے مقام تک پولیس اہلکاروں کو منتقل کرنے کے لیے گاڑیاں کرائے پر لی جاتی ہیں، ان کو 19 کروڑ روپے سے زائد ادا کیے گئے ہیں۔ 8 کروڑ 27 لاکھ روپے پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی کھانے پر خرچ کیے گئے ہیں۔

پیٹرول کا خرچ

احتجاج کے دوران پولیس کی اپنی گاڑیوں پر ایک کروڑ روپے سے زائد کا پیٹرول خرچ کیا گیا جبکہ گزشتہ 5 ماہ میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 65 لاکھ روپے کا پیٹرول اور ڈیزل استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہیں پنجاب کے برابر، ایگزیکٹو الاؤنس، وزیراعظم کے اسلام آباد پولیس کے لیے بڑے اعلانات

صوبائی سیکیورٹی فورسز پر اخراجات

احتجاج کو روکنے کے لیے اسلام اباد پولیس کے علاوہ پنجاب پولیس، کشمیر پولیس اور ایف سی رینجرز کے علاوہ سندھ پولیس کے اہلکار بھی اسلام اباد طلب کیے جاتے ہیں ان تمام پولیس اہلکاروں پر مجموعی طور پر 21 کروڑ 21 لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے۔

اسپیشل اعزازی تنخواہ

احتجاج کے دوران ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو اسپیشل اعزازی تنخواہ بھی دی جاتی ہے، پانچ ماہ میں 10 کروڑ 72 لاکھ روپے اعزازی تنخواہ کی مد میں ادا کیے گئے 61 لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا گیا، اس کے علاؤہ ٹریفک پولیس کو اہلکاروں کو بھی سپیشل ڈیوٹی دینے پر ایک کروڑ 29 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

اسلام آباد پولیس کا بجٹ

اسلام آباد پولیس کا مالی سال 24 25 کا بجٹ 13 ارب 49 کروڑ روپے مختص کیا گیا تھا پولیس کی جانب سے پہلے 5 ماہ میں 6 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کر دیے گئے ہیں، جبکہ ائندہ 7 ماہ کے لیے اسلام اباد پولیس کے پاس 6 ارب 91 کروڑ روپے کا بجٹ موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری