ڈونلڈ بلوم کا دورہ کراچی: تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 17 اور 18 دسمبر کو کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروبار، تجارت، روزگار اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ اس دوران انہوں نے معاشی ترقی، مواقع کی فراہمی اور انسانی وقار کے احترام جیسے مشترکہ اہداف پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر: بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی

کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک عشائیے میں سفیر بلوم نے تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستانی تاجروں کو ’سیلیکٹ یو ایس اے 2025 انویسٹمنٹ سمٹ‘ میں شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ’امریکا پاکستان کی معاشی ترقی کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، ہماری مشترکہ خوشحالی آزاد، کھلے اور مسابقتی بازاروں پر منحصر ہے جہاں تجارت اور سرمایہ کاری فروغ پا سکیں‘۔

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن میں انسانی حقوق کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران سفیر نے پاکستان میں مذہبی آزادیوں اور شہری حقوق کے فروغ کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے‘۔

مزید پڑھیےؒ: امریکا پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی پر کام کرنے والے اداروں کو مضبوط کررہا ہے، ڈونلڈ بلوم

سفیر بلوم نے کلفٹن میں اربن فاریسٹ اور پاک-امریکا فرینڈشپ گارڈن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے نیم اور مورنگا کے درخت لگائے۔ یہ باغ اور نئے درخت پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط شراکت داری اور ماحولیات کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی علامت ہیں۔

امریکی حمایت یافتہ پروگرام نیٹ ورک آف آرگنائزیشنز ورکنگ فار پیپل ود ڈس ایبلٹیز پاکستان کے دورے کے موقع پر سفیر نے کہا کہ تعلیم زندگیوں کو بدل دیتی ہے اور ہم ان تعلیمی اور پیشہ ورانہ پروگراموں کی حمایت پر فخر محسوس کرتے ہیں جو آزادی، وقار اور مساوات کو فروغ دیتے ہیں۔

سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر محمد کامران خان ٹیسوری سے بھی ملاقات کی جس میں تجارت، معاشی تعلقات اور امریکی سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاک امریکا باہمی تجارت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

سفیر بلوم کا یہ دورہ پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے عزم کا اظہار تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ