اقوام متحدہ نے پاکستان کی اہم قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ‘عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی احساس’ سے متعلق پاکستان کی پیش کی گئی قرارداد اتفاق رائے سے  منظور کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد بشمول غیر ملکی قبضے نوآبادیاتی تسلط، اور اجنبی محکومیت کے تحت رہنے والے تمام لوگوں کے حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کی توثیق کرتی ہے، قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے لیے لوگوں کے حق خود ارادیت کا مکمل ادراک ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کا انتخاب جیت لیا

پاکستان نے اس قرارداد میں حق خود ارادیت سے محروم لوگوں، خاص طور پر جابرانہ قبضوں کے تحت زندگی گزارنے والے دنیا کے مظلوم افراد کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبزول کروائی ہے۔

قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی گئی، جس سے حق خود ارادیت  کے تحت ان کی جائز خواہشات کے لیے بین الاقوامی حمایت کو تقویت ملتی ہے۔

اس قرارداد کی متفقہ منظوری اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی اجتماعی مرضی کی عکاسی کرتی ہے اور خود ارادیت کے اصول، بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر، شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کو مضبوط کرتی ہے، قرارداد میں انصاف، امن اور مساوات کے لیے عالمی عزم کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کی کوشش کی شدید مذمت

یہ قرارداد نہ صرف دنیا کے ممالک میں غیر ملکی مداخلت اور جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے بلکہ قبضے کے تحت لوگوں کے حقوق کے احترام کی اہمیت پر بھی زور دیتی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ثابت قدم قیادت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ حق خودارادیت عالمی گفتگو کا ایک مرکزی محور بنا رہے، جو دنیا بھر کے ان لاکھوں لوگوں کو امید فراہم کرتا ہے جو آزادی اور آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم