خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک کردیے

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اور 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ میں تیسری کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگرد ہلاک کیے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا مستونگ میں خفیہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی: آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن والے علاقوں میں کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp