پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کمی کے بعد پھر نیا ریکارڈ
جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی رہی، 100 انڈیکس میں تاریخ کی سب سے بڑی 4 ہزار 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 916 پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 6 ہزار 954 پوائنٹس پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور
تین دن میں مجموعی طور پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 9 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ذبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا۔