سپریم جوڈیشل کمیشن کے شیڈول اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی بینچ کی مدت میں توسیع زیرغور ہوگی

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے کل (بروز ہفتہ، 21 دسمبر) شیڈول اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کمیشن نے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس امین الدین سربراہ مقرر

سپریم کورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق کل (21 دسمبر) ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع ایجنڈے کا حصہ ہے۔

سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت 4 جنوری 2025 کو ختم ہورہی ہے،آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے 2 ماہ کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔

آئینی بینچ 5 نومبر سے 4 جنوری 2025 تک کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے تبدیل کردیے

آئینی بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز شامل ہیں، جسٹس امین الدین آئینی بینچ کے سربراہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp