پشاور: ہوائی جہاز کی طرح چلنے والی ’باڑا بس‘، ڈرائیور بھی پائلٹ سے کم نہیں

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ کبھی پشاور آئے ہوں اور ’باڑا بس‘ میں سفر نہ کیا ہو تو سمجھ لیں کہ آپ کا سفر ادھورا رہا، ایسی بس کے جو ہوائی جہاز کی طرح چلتی ہے اور اس کو چلانے والے ڈرائیور بھی جہاز اڑانے والے پائلٹ کی طرح ہی مہارت رکھتے ہیں۔

جہاز، ریل گاڑی سمیت ہر گاڑی میں سفر کا اپنا ہی مزا ہے لیکن ’باڑا بس‘ میں سفر کے دوران لوگ جس طرح انجوائے کرتے ہیں یہ شاید کسی پبلک سروس روٹ پر نہ ہوتا ہو۔

پشاور کے اندر چلنے والی اس بس کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ اڑتی ہے تو بے جا نہ ہوگا۔

تیز ہارن والی باڑا بس 1968 سے پشاور کے ڈبگری اسٹاپ سے چلنا شروع ہوئی جس کے بعد سے اب تک 80 مختلف اسٹاپوں پر چلتی ہے۔

تیز ترین سجی سجائی باڑا بس راکٹ کے نام سے بھی مشہور ہے جس کا کرایہ بھی مناسب ہوتا ہے، تاہم اس میں سوار ہونے کے لیے مسافر کو مہارت درکار ہوتی ہے۔

بس کے اندر اگر بیٹھنے کی جگہ نہ ملے تو مسافر اس کی چھت پر چڑھ جاتے ہیں، اور سفر کے ساتھ ساتھ شہر بھر کا نظارہ بھی کرتے ہیں۔ مزید جانتے ہیں اس ڈیجیٹل رپورٹ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp