فوجی عدالتوں سے سزا سپریم کورٹ کے اختیارات سے تجاوز ہے، عمر ایوب خان

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے ہمارے ورکرز کو غیر آئینی طور پر سزا دی گئی۔ فوجی عدالتوں سے سزا سپریم کورٹ کے اختیارات سے تجاوز ہے۔ غیر آئینی کاموں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، انہی اقدامات کی وجہ سے پی آئی اے کی بولی 85 ارب کے بجائے 10 ارب روپے لگی ہے۔

مزید پڑھیں: چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی نیک نیتی سے بنائی ہے، اب حکومت نے بھی مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے۔ ہماری مذاکراتی کمیٹی کے 2 ہی ایجنڈے ہیں، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔ سول نافرمانی کی تحریک میں ہم بیرون ملک سے آنے والے زرمبادلہ کو بند کرنے کا کہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp