سپریم کورٹ میں کرسمس تقریب کا انعقاد

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں آج دن 12 بجے سپریم کورٹ آف پاکستان میں کرسمس کا کیک کاٹا۔ کرسمس تقریب کا انعقاد سپریم کورٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی: کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار کار نے 2 افراد کو کچل دیا، 80 زخمی

تقریب میں وکلا اور سپریم کورٹ کے مسیحی ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد اجتماعیت اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے اتحاد اور تمام مذاہب کے لئے احترام پر زور دیا۔ انہوں نے عدلیہ کی جانب سے مساوات اور مذہبی آزادی کے اُصولوں کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اُلو بھی کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لیے پہنچ گیا

انہوں نے مسیحی ملازمین اور وکلا کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی نظام انصاف میں اُن کی خدمات کو سراہا۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق کرسمس تقریب کے انعقاد کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp