پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سپر سپورٹ پارک، سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ سینچورین میں پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جاچکی ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 3 ٹی20 میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 2 صفر سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستان نے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان پروٹیز ٹیم کو 3 صفر سے کلین سویپ کرکے میزبان ملک کو وائٹ واش کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب اور بابراعظم نے پی ایس ایل کا بڑا ریکارڈ بنا دیا
ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز شان مسعود کریں گے جبکہ پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بوومالیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، صائم ایوب، سلمان آغا، عامر جمال، کامران غلام، نعمان علی، حسیب اللہ خان، محمد رضوان، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں۔