آزاد کشمیر کے وادی نیلم میں ایک اور کار حادثہ میں 2 شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، صندوک کے مقام پر سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ ایک بچی شدید زخمی بھی ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کار علاقہ جورا سے کنڈل شاہی آرہی تھی، صندوک کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں گرگئی۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کار حادثہ میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ ریسکیو سروس نے ایک حادثہ میں زخمی ایک بچی نازک حالت میں ریسکیو کیا ہے۔
ڈی ڈی ایم اے حکام کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والے ملک علی نیئر اور ہاجرہ اسلم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، زخمی بچی کو ایم ڈی ایس جھمبر منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی
مقامی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ شدید کہر کی وجہ سے ان سڑکوں پر صبح اور شام ٹریفک حادثات کا خطرہ ہوتا ہے، 2 روز قبل اسی طرح ضلع نیلم ویلی آزاد کشمیر میں نگدر کناری کے مقام پر ایک گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔