کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2024 پاکستان کی معیشت کے لیے کیسا رہا؟
کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقعے پر ہوائی فائرنگ اور آتشبازی پر پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: سال 2024 میں شوبز کے آسمان سے ٹوٹ جانے والے ستارے
شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر 2024 سے یکم جنوری 2025 تک رہے گا۔