سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ انتقال کرگئے

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے  ان کی عمر 92 برس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست کرناٹک کے انتخابات، نریندر مودی کو عبرتناک شکست

بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ کی صحت گزشتہ کچھ دنوں سے خراب اور حالت تشویش ناک تھی۔ جمعرات کی شام انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ وقت تک زیر علاج رہے لیکن ان کی زندگی بچائی نہ جا سکی۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم یہ خبر بڑے دکھ کے ساتھ دے رہے ہیں کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیے: شہید کے بیٹے کو غدار، میرجعفر کہنے والوں کو کوئی نااہل قرار نہیں دیتا، پریانکا گاندھی

ڈاکٹر من موہن سنگھ سنہ 2004 سے سنہ 2014 تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ انہیں جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی اور نریندر مودی کے بعد سب سے طویل عرصے تک بھارت کے وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ملک کی اقتصادی پالیسیوں پر ان کا اثر آج بھی محسوس کیا جاتا ہے۔

بھارت کے پہلے سکھ وزیراعظم من موہن سنگھ سنہ 1932 میں پاکستان کے ضلع چکوال کے ایک گاؤں گاہ میں پیدا ہوئے تھے جہاں انہوں نے چوتھی جماعت تک تعلیم حاصل کی تاہم پارٹیشن کے بعد ان کا خاندان بھارت منتقل ہوگیا تھا جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

من موہن سنگھ نے  برطانیہ کی آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈگریاں حاصل کیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش ہاتھ سے نکلا تو بھارت کو پڑوسی یاد آگئے، طارق رحمان کو دہلی بلانے کے لیے بے تابی

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ