کراچی: جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 مفرور خواتین ملزمان گرفتار

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 مفرور خواتین ملزمان کو گلشنِ اقبال کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق گرفتار ملزمان میں عائشہ ناز، حنا ناز، اور افشاں ناز شامل ہیں، جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ گرفتار خواتین ملزمان 2022 سے مطلوب تھیں، ملزمان نے غیر ملکی ہونے کے باوجود قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: یونان کشتی حادثہ، 3 انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج، ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے قوم شناختی کارڈز حاصل کیے۔ ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر برتھ ڈے اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کیے۔ ملزمان کو سیکریٹری یونین کونسل، رضویہ سوسائٹی، لیاقت آباد ٹاؤن نے برتھ ڈے اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیے تھے۔

ترجمان ایف آٗی اے کے مطابق ملزمان نے مذکورہ دستاویزات کی بدولت شناختی کارڈ حاصل کیے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی سہولتکاری میں ملوث عناصر کے خلاف بھی تحقیقات کو وسیع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے عمرے کی آڑ میں غیر قانونی سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ نادرا اہلکاروں کی ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘