ایف آئی اے نے عمرے کی آڑ میں غیر قانونی سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن کی نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں غیر قانونی سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ مسافر کی شناخت محمد مزمل کے نام سے ہوئی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر درج معلومات جعلی تھیں، ملزم نے جعلی جائے پیدائش درج کی ہوئی تھی۔ ملزم کی جائے پیدائش لودھراں ہے جبکہ ملزم نے جائے پیدائش سرگودھا ظاہر کرکے عمرہ ویزا حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عمرے کی آڑ میں سعودی عرب ملازمت کے غرض سے جا رہا تھا، ملزم نے اس مقصد کے لیے بہاولپور کے رہائشی عاشر نامی ایجنٹ سے ڈیل طے کی۔ ملزم نے ایجنٹ سے یہ ڈیل 3لاکھ 50ہزار روپے میں طے کی۔

ترجمان کے مطابق ڈیل کے تحت ملزم کو سعودی عرب پہنچنے پر اقامہ ملنا تھا، گرفتار مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، غیرملکی کرنسی برآمد

تاہم، ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے تمام دستاویزات قبضے میں کرلی ہیں اور مزید تفتیش  کا عمل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں